’باڈی بلڈنگ چھوڑوں یا پاکستان؟‘
لاہور: سلمان احمد جب گزشتہ سال لاس ویگاس میں مسل مینیا ورلڈ باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے تو ہال میں اکیلے تھے کیونکہ وہ حریف باڈی بلڈرز کے برعکس مینیجرز، کوچز اور پروموٹرز کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔
اب 25 سالہ سلمان ملک واپس آنے کے بعد دو راہے پر کھڑے ہیں۔
حکومت کی جانب سے مالی معاونت نہ ہونے اور سپانسرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سلمان کو طے کرنا ہے کہ آیا وہ اپنے تابناک کیریئر کو خیر آباد کہہ دیں یا پھر پاکستان چھوڑ دیں۔


