یوٹیوب کا پاکستانی صارفین کیلئے مخصوص ورژن متعارف
ویب سائٹ کی طرف متعارف کروائے گئے ورژن کے بعد پاکستان میں موجود تقریباً ہر صارف کو ہی یوٹیوب کی ویب سائٹ کھولنے پر لوگو کے ساتھ چھوٹا سا ”PK“ بھی لکھا نظر آ رہا ہے
لاہور (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کے لیے ایک مخصوص ورژن متعارف کروایا ہے جس کے مطابق پاکستان میں موجود صارفین کے لیے یوٹیوب کے لوگو پر ”PK“ لکھا نظر آ رہا ہے۔
- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/317479#sthash.2Hsw6g01.dpuf
جبکہ اس سے پہلے پاکستان میں یوٹیوب کا گلوبل ورژن ہی دیکھا جا سکتا تھا تاہم امریکہ، انگلینڈ اور جرمنی سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں پہلے سے ہی مخصوص ورژن متعارف کروائے جا چکے تھے اور ان ممالک کے صارفین کو یوٹیوب کی ویب سائٹ پر اپنے ملک کا مخصوص کوڈ بھی نظر آتا تھا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/317479#sthash.2Hsw6g01.dpuf
لیکن اب ویب سائٹ کی طرف سے متعارف کروائے گئے ورژن کے بعد پاکستان میں موجود تقریباً ہر صارف کو ہی یوٹیوب کی ویب سائٹ کھولنے پر لوگو کے ساتھ چھوٹا سا ”PK“ بھی لکھا نظر آ رہا ہے۔ تاہم یوٹیوب کے لوگو پر”PK“ کے باوجود بھی اس ورژن پر بھی وہ تمام مواد دستیاب ہے جو یوٹیوب کے گلوبل ورژن پر موجود ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/317479#sthash.2Hsw6g01.dpuf