Thursday, 21 January 2016

ان 10 الفاظ کو سی وی کا حصہ نہ بنائیں


ان 10 الفاظ کو سی وی کا حصہ نہ بنائیں

ملازمت کے حصول کے لیے سی وی یا کوائف کی تیاری کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر ایک بہترین درخواست کیا ہوسکتی ہے؟
درحقیقت سی وی کی زبان پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ایسی ہونی چاہئے کہ مختصر و جامع ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی ذات کی عکاس بھی ثابت ہو۔
اب وہ کیسی ہوسکتی ہے اس بارے میں تو ہم آپ کی مدد نہیں کرسکتے مگر یہ ضرور بتاسکتے ہیں کہ کون سے الفاظ اس میں استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
کیرئیر کے حوالے سے مغربی ممالک میں معروف سوشل نیٹ ورک لنکیڈن نے ایسے الفاظ کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جنھیں سی وی میں شامل کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
ااس سائٹ نے ایک اور اچھی ٹپ جو دی ہے وہ یہ ہے کہ الفاظ کی جگہ تصاویر اور اپنے تخلیقی کام کے نمونے اس سے منسلک کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
اسی طرح وقت کی اہمیت، لچکدار فطرت، اچھی کمیونیکشن اور تعاون وغیرہ جیسی چیزوں کو گنوانا بھی مت بھولیں۔
اب نیچے ان الفاظ کی فہرست ہے جنھیں اس سائٹ نے سی وی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے :
Motivated
Creative
Enthusiastic
Track record
Passionate
Successful
Driven
Leadership
Strategic
Extensive experience